انٹرنیشنلتازہ ترین

جنسی ہراسگی کیس میں ٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ برقرار

واشنگٹن: امریکی عدالت نے جنسی ہراسگی کیس میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ برقرار رکھنےکا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیڈرل اپیل کورٹ نے جنسی ہراسگی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ نیویارک کی جیوری نے گزشتہ سال 9 روز مقدمے کی سماعت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو 1996 میں مین ہٹن کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں رائٹر اور صحافی ای جین کیرول کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے5 ملین ڈالرجرمانہ عائد کیا تھا۔

ٹرمپ نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جسے فیڈرل کورٹ نے مسترد کردیا۔

اس سے قبل بھی عدالت ایک علیحدہ مقدمے میں ٹرمپ کو کیرول کو 83 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker