بلوچستان

بلوچستان بدل رہا ہے اور بدلے گا ہم سب ملکر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، سرفراز بگٹی

بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ پانچ شہروں میں 250 گھروں کی تعمیر مکمل ،کوئٹہ سٹی ، پشین ، قلعہ سیف اللہ اور صحبت پور میں تعمیر شدہ گھر متاثرین کے حوالے کر دئیے گئے غیر سرکاری فلاحی ادارے کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ کے تعاون سے تعمیر کردہ گھروں کی چابیاں سیلاب متاثرین کے حوالے کی گئیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیلاب متاثرین کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے عوام کے لئے امید کی کرن ہیں ایسے اداروں کی ہر ممکن معاونت اور حوصلہ افزائی کریں گے، بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وفاقی حکومت کا بحالی منصوبہ تعطل کا شکار ہے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ہر ملاقات میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے کی پیش رفت سے متعلق استفسار کرتے ہیںوفاقی حکومت یہ منصوبہ ہمارے حوالے کرے ، 8 سے 9 ماہ میں مکمل کریں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچا کر متاثرین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ کی طرز پر گھروں کی تعمیر مکمل کرکے غریب متاثرین کے حوالے کریں گے، سندھ حکومت یہ کام کرسکتی ہے تو ہم بھی یہ استعداد کار رکھتے ہیں بحالی منصوبے کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں،بلوچستان میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لئے عظیم الشان ادارہ قائم کریں گے، اس مقصد کیلئے بلوچستان حکومت بلا معاوضہ اراضی فراہم کرے گی کشمیر میں زلزلے کے وقت پوری قوم متاثرین کے ساتھ کھڑی تھی ،بلوچستان کے لوگوں نے مشکل وقت میں کشمیر بھائیوں کا دکھ بانٹاکشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ نے بلوچستان کے لوگوں کی مدد کرکے بے لوث خدمت خلق کا قرض لوٹا دیا اس کارخیر میں حصہ لینے والے تمام ڈونرز، شخصیات، مخیر حضرات اور رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں بلوچستان بدل رہا ہے اور بدلے گا ہم سب ملکر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker