تازہ ترینپاکستان

سینیٹ نے بیرون ملک قید ہزاروں پاکستانیوں کو واپس لانےکی قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد: سینیٹ نے بیرون ملک قید ہزاروں پاکستانیوں کو واپس لانےکی قرارداد منظور کرلی۔

سینیٹ نے سینیٹر ثمینہ ممتاز کی قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ حکومت بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی کے لیے اقدمات کرے، اس وقت 23 ہزار پاکستانی دنیا بھر کی جیلوں میں قید ہیں، حکومت سمندرپارپاکستانی قیدیوں کو قونصلر رسائی فراہم کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ حکومت یقینی بنائےکہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی تو نہیں ہو رہی، قید پاکستانیوں کو واپس لایا جائے اورپاکستان میں سزا کاٹنےکی اجازت دی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ قیدیوں کے تبادلےکے دوطرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ حکومت کا 11 ممالک کے ساتھ معاہدہ ہے، 23 سے بات چیت چل رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker