تازہ ترینپاکستان

ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ناظم امتحانات کرپشن کے الزام میں نوکری سے بر طرف

ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ناظم امتحانات مسرور احمد زئی کو کرپشن کے الزام پر نوکری سے بر طرف کر دیا گیا۔

ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسرور زئی نے بورڈ کو 37 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی کو کنٹرولر کے خلاف کرپشن کے ثبوت ملے ہیں، کنٹرولر نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کے دوران 447 امیدواروں کے نتائج بغیر فیس وصول کیے بورڈ کے ویب پورٹل پر اپ لوڈ کیےجس سے بورڈ کو 37 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب ناظم امتحانات تعلیمی بورڈ مسرور زئی کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز کے ناظم امتحانات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلیٰ سندھ ہوتے ہیں، کمیٹی کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات پر انہیں سنا ہی نہیں گیا۔

چیئرمین حیدرآباد انٹربورڈ اور کنٹرولر امتحانات میں اختلافات پر سندھ حکومت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker