پاکستانتازہ ترین

پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط، رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کا مطالبہ

کراچی: پاکستان بزنس فورم نے رمضان سے قبل وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

پاکستان بزنس فورم نے اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف سے رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ حکومت سبسڈی دینے کی بجائے سرکاری نرخوں کو یقینی بنائے۔

صدرپی بی ایف خواجہ محبوب الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت چینی کی ذخیرہ اندوزی شروع ہوگئی ہے، مارکیٹ میں ذخیرہ مافیا سرگرم ہے اور مارچ کے ایڈوانس سودے ہورہے ہیں۔

پاکستان بزنس فورم نے چیف سیکرٹریز کو سخت میکنزم بنانے کا حکم دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker