پاکستانتازہ ترین

لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں: شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا انھیں رہائی اپنے مؤقف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے خط کے بارے میں سنا ہے دیکھا نہیں، بانی پی ٹی آئی نے خط میں وجوہات اور تجاویز بیان کی ہیں جنہیں مثبت انداز میں دیکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، انہوں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے ملک میں آزادیٔ اظہار رائے کا گلا گھونٹا، آصف علی زرداری اور بلاول کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker