تازہ ترینپاکستان

یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ملتان کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم اور موجودہ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

کورونا دور میں آرڈینینس کی خلاف ورزی اورکار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عبد القادر گیلانی،علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ،اس کے علاوہ عدالت نے علی قاسم گیلانی اورعلی حیدر گیلانی کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے عدالتی حکم عدولی پر چاروں کے وارنٹ جاری کیے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان بار بار عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker