تازہ ترینپاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فی لٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے کمی کی تجویز ہے۔ منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 83.40 ڈالر سے کم ہو کر 78.35 ڈالر فی بیرل ہو گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker