پاکستان

سیہون: انڈس ہائی وے پر 2 گاڑیوں کی ٹکر، 5 افراد جاں بحق

سیہون: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سیہون میں سن کے قریب انڈس ہائی وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 6 افراد زخمی ہیں.

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی جانب سے غلط سائیڈ پر کراسنگ کرنے کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افرادکی شناخت زین علی،خواجہ ندیم،خواجہ علی کاظم، عبدالغنی اورجان علی شاہ کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر مانجھند اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker