تازہ ترینپاکستان

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہو گیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 286 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ اور سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 869 ڈالر ہو گئی۔

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل 5 روز تک کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد رواں ہفتے کے پہلے روز ہی سونے قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker