تازہ ترینبلوچستان

تربت : معروف عالم دین مفتی شاہ میر فائرنگ سے شہید

تربت۔ معروف عالم دین مفتی شاہ میر مسلح حملے میں شہید

تربت کے معروف مذہبی شخصیت عالم دن مفتی شاہ میر کو نامعلوم افراد نے مسلح حملے میں اس وقت شہید کردیا جب وہ عشا کی نماز سے فارغ ہوئے تھے۔

انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

مفتی شاہ میر کو تربت اور نواحی علاقوں میں عالم دین کے طور پر اہم مقام حاصل تھا، وہ جمعیت علما اسلام کے سیاسی پلیٹ فارم پر بھی کافی متحرک رہے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی ان پر دو مرتبہ جان لیوا حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بچ گئے تھے تاہم اس تیسرے اور آخری حملہ میں وہ اللہ کو پیارے ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker