انٹرنیشنل

مقتول امریکی صدر کینیڈی سے متعلق تمام خفیہ دستاویز آج جاری کی جائیں گی

امریکاکے مقتول صدر رابرٹ کینیڈی سےمتعلق تمام خفیہ دستاویزات آج جاری کی جائیں گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ دستاویز کا یہ خزانہ بہت دلچسپ ہے مگر انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ 80 ہزار صفحات پر مشتمل ان فائلز میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ صدرکینیڈی کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں 22 نومبر 1963 میں گولی مار دی گئی تھی۔

صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں واقع جان ایف کینیڈی سینٹرکا دورہ کیا اور حکم دیا کہ جاری کی جانے والی دستاویزات میں کوئی چیزکم نہ کی جائے۔

خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سلسلے میں ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker