پاکستانتازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ریکارڈ ساز دن رہا اور 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچا۔

آج کاروبا ر کے دوران 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 795 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار ایک لاکھ 18 ہزار 769 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

حصص بازار میں آج 66 کروڑ شیئرز کے سودے 38 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 430 ارب روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker