بلوچستانپاکستان

بلوچستان کے مسائل کاحل اب کوئٹہ میں بیٹھ کرنکالا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کاحل اب کوئٹہ میں بیٹھ کرنکالا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا بلوچستان کے حوالے سے آئندہ فیصلے کوئٹہ میں ہوں گے، وزیراعظم بلوچستان کےحالات کے حل کیلئےپرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی سیکیورٹی فورسز کو مضبوط کرنا ہمارا فرض ہے، سیکیورٹی فورسز کو مزیدمضبوط کرنےکیلئے صوبائی قوانین کی طرف جا رہےہیں، کمیٹی دیکھے گی کہ تمام قانون سازی آئین کے مطابق ہوں۔

وفاق اور صوبائی حکومت نہیں چاہتی ایسے قوا نین سے عام آدمی متاثر ہو، آج بھی وفاقی وزیر خزانہ سمیت دیگر وزراء یہاں پر پہنچے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف ہماری ہر ممکن مدد کررہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام وفاقی قیادت کوئٹہ میں بیٹھ کر فیصلے کررہی ہے، وفاقی وزراء کو کوئٹہ بھیجنے پر وزیراعظم کامشکور ہوں، دہشت گرد ملک توڑنا چاہتے ہیں مگر وہ مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker