تازہ ترینپاکستان

صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، اسپتال سے چھٹی مل گئی

صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی۔

صدر مملکت کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد اسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت کو یکم اپریل کو طبیعت خرابی پر اسپتال میں داخل کیاگیا تھا، عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ صدر مملکت 10 دن سے زائد اسپتال میں زیر علاج رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker