پاکستان

اسلام آباد: اربوں روپےکی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث سی ڈی اے کے 5 افسرگرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار سی ڈی اے افسران اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث ہیں۔ ملزمان سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر تھے۔ ملزمان کو ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پرگرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 43 پلاٹ غیرقانونی طورپر الاٹ کیے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی الاٹمنٹس سے قومی خزانے کو تقریباً ایک ارب روپےکا نقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker