تازہ ترینبلوچستان

نوشکی : آگ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، مزید اموات کا بھی خدشہ

نوشکی آگ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، مزید اموات کا بھی خدشہ
نوشکی میں 28 اپریل کو ایرانی پیٹرول سے بھری ٹرک کو دوران ویلڈنگ آگ لگ گئی ٹرک ڈرائیور جھلس کر آگ میں پھنس گئے جس کو ریسکیو کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے رضاکارانہ طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی اس دوران فائر بریگیڈ صحیح طریقے سے کام نہیں کر سکا جس پر لوگ متاثر ہ ٹرک کے بہت قریب پہنچے ٹرک میں خوفناک دھاکہ ہوا اور آگ کے شعلوں نے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ساٹھ سے زاہد افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے جنھیں کوئیٹہ اور کراچی علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا گزشتہ شب سات زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے شہدا کی تعداد بارہ تک پہنچ گئی جن میں دو سگے بھائی اور فائر بریگیڈ کے دو اہلکار بھی شامل ہیں
زخمیوں میں ڈی ایس پی سمیت چھ پولیس اہلکار شامل ہیں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے المناک حادثے سے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker