پاکستان

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی وزیراعظم کے ہمراہ پسرور چھاؤنی آمد، آئی ایس پی آر
وزیر اعظم نے معرکہ حق میں مسلح افواج کی مثالی کارکردگی کو سراہتےہوئے کہا کہ قوم کے غیر متزلزل عزم سے مضبوط پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے مادر وطن کا بہادری سے دفاع کیا اور دشمن کی بزدلانہ جارحیت کو فیصلہ کن ضرب لگائی۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ ہمیشہ اس بات کو یاد رکھے گی کہ کس طرح چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بے مثال درستی اور عزم کے ساتھ بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker