پاکستانتازہ ترین

راولا کوٹ: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، چار دہشتگرد ہلاک، دو پولیس اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے گاؤں حسین کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے 2 پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق راولا کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تاہم، فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہل کار بھی شہید ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker