تازہ ترینانٹرنیشنل

ٹرمپ انتظامیہ کا نئے اسٹوڈنٹ ویزا انٹرویوز بند کرنے کا حکم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے نئے طلبا کے ویزا اپوانٹمنٹس کو عارضی طور پر روکنے کا حکم جاری کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تمام سفارت خانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ طلبہ کے ویزوں کے لیے اپوائنٹمنٹ کا شیڈول بند کر دیں کیونکہ وہ درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا پروفائلز کی چانج کو مزید وسعت دینے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکی طلباء کو سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کے عمل سے گزارا جائے گا تاہم جو ویزا اپوائنٹمنٹس پہلے سے طے شدہ ہیں وہ معمول کے مطابق ہوں گے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے ہدایات دیں کہ ویزہ اپوائنٹمنٹس کی بندش اس وقت تک جاری رہے گی جب تک نئی ہدایات نہیں دی جاتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker