تازہ ترین

کراچی میں سمندری بادلوں کے ڈیرے، آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان

کراچی میں سمندری بادلوں کے باعث چند علاقوں میں آج رات اور کل بوندا باندی کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں معمول کےمطابق چل رہی ہیں جن کی رفتار 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ شہر میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہےگا، سمندری بادلوں کے زیر اثر چند علاقوں میں آج رات اورکل صبح بوندا باندی کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جب کہ زائد نمی کی وجہ سے گرمی کی شدت 40 سے 43 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker