پاکستان

کراچی ائیرپورٹ پر یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے

کراچی ائیرپورٹ پریکے بعد دیگرے دو طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے کا پہلا واقعہ غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ساتھ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا دوسرا واقعہ نجی ائیرلائن کی پروازکے ساتھ دوران لینڈنگ پیش آیا۔

ذرائع کے بتانا ہے کہ نجی ائیرلائن کی لاہور سےکراچی پہنچنے والی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ائیرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ پر فوری فیومیگیشن کرانےکی ہدایت کی ہے، ساتھ ہی اضافی برڈ شوٹر بھی تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker