انٹرنیشنل

اسرائیل غزہ جنگ بندی سے پیچھے ہٹا تو اس کیخلاف مزید اقدامات کریں گے: برطانوی وزیر خارجہ

برطانیہ نے غزہ میں جنگ بندی نہ کرنے پر اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کی دھمکی دے دی۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نےواضح کیا کہ اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو وہ اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کریں گے۔

پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس کے دوران ڈیوڈ لیمی نے خدشہ ظاہر کیا کہ جنگ بندی سے متعلق اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری مذاکرات اسرائیلی وزیردفاع کے حالیہ بیان کی وجہ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیردفاع کاٹز نےگزشتہ روز کہا تھا کہ غزہ کی 20 لاکھ کی آبادی کو جنوبی غزہ منتقل کیا جانا چاہیے۔

برطانوی وزیرخارجہ نےکہا کہ اسرائیلی وزیردفاع کا یہ بیان جنگ بندی میں خلل پیدا کرسکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ اگر اسرائیلی وزیردفاع اس مؤقف پر قائم رہتے ہیں تو جنگ بندی کا حصول بہت مشکل ہوجائےگاکیوں کہ اس وقت اسرائیلی فوج کی غزہ سے واپسی کے حوالے سے بات چیت کی جارہی ہے۔

ڈیوڈ لیمی سے سوال کیاگیا کہ اگر اسرائیل جنگ بندی سے پیچھے ہٹتا ہے اور غزہ کی صورت حال ایسی ہی رہی توکیا برطانیہ اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرے گا؟

ڈیوڈ لیمی نے جواب دیا ’ہاں، ایسی صورت میں ہم اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کریں گے‘۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں مزید 80 فلسطینی شہید

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، قابض فوج نے ایک روز میں مزید 8 امدادی کارکنوں سمیت 80 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے کمانڈر ’طحہٰ ابو ایادیح‘ کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں57 ہزار 575 فلسطینی  شہید جبکہ ایک لاکھ36 ہزار 879 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

حماس کے اسرائیلی فوج کے خلاف جوابی حملے

ادھر حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری ہے۔

حماس نے شجاعیہ کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کا بلڈوزر  بم سے اڑانےکا دعویٰ کیا تاہم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز  نے اس حملے میں کسی جانی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker