بزنس

حکومت اور ملز مالکان کے مذاکرات کامیاب، چینی کا ایکس مل ریٹ پر اتفاق ہوگیا

حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان دو روزہ مذاکرات کے بعد چینی کے ایکس مل ریٹ پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں چینی کا ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو طے کیا گیا جس میں ہر ماہ 2 روپے فی کلو اضافے کی شرط بھی شامل ہے۔

ہفتے کے روز شوگر ملز مالکان نے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر سے مذاکرات کیے جبکہ اتوار کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کو نئے ایکس مل ریٹ کا فائدہ موجودہ اسٹاک ختم ہونے کے بعد ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker