Sind

کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور میں اربوں روپےکی بےضابطگیوں کا انکشاف

کراچی کو پانی فراہم کرنے کے منصوبے کے فور میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2022-23 کی رپورٹ میں کے فور منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کے لیے 5 سے 7 ارب روپے سے زائد کے 2 ٹھیکے دیے گئے، ایک ٹھیکا نجی کمپنی کو 15 ارب 39 کروڑ روپےکی لاگت پر دیا گیا، ٹھیکے کا تخمینہ 10 ارب 24 کروڑ روپے تھا۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ؤنجی کمپنی کو دوسرا ٹھیکا 15 ارب 84 کروڑ روپے میں دیا گیا جبکہ ٹھیکے کا تخمینہ 8 ارب 94 کروڑ روپے تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں بولیوں کی قیمتیں انجینئر کی تخمینہ لاگت، پی سی ون منظوری سے زیادہ تھیں، بولیوں کو مسترد کیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا، ٹھیکے غیر منصفانہ، بلاجواز تھے، پیپرا رولز کے تحت مسترد کیے جانے چاہیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker