Sind

کراچی: ڈیفنس میں بےقابو ٹرالر دیوار توڑ کر بنگلے میں جاگھسا

کراچی: ڈیفنس لائبریری کے پاس ٹرالربےقابو ہوکر بنگلے میں جاگھسا۔

جیونیوز کے مطابق ڈیفنس فیز  2 لائبریری کے قریب ٹرالر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی بنگلے کی دیوار توڑتا ہوا اس میں جا گھسا جس کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمی ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ رمضان اور 29 سالہ ارشد کے ناموں سے کی گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے باعث بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا اور ٹرالر کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے لفٹر طلب کرکے ٹرالر کو بنگلے سے ہٹاکر تھانے میں منتقل کردیاگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker