پاکستان

کھاریاں میں پولیس اہلکار نے مبینہ بھکاری کو سزا دینے کیلئے اپنی عدالت لگالی

گجرات کے علاقے سٹی پولیس چوکی کھاریاں میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر بھیک مانگنے والے نوجوان کے زبردستی بال کاٹ دیے جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر پولیس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

پولیس کے مطابق راجو علی نامی شخص بس اڈے اور گاڑیوں میں بھیک مانگتا  تھا اور  ملزم پر پنجاب ویگرنسی آرڈیننس 1958 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

دوسری جانب واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اہلکار کے رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بھیک مانگنا جرم ہے لیکن پولیس کو عدالت لگانے یا سزا دینے کا اختیار نہیں بلکہ اسے قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker