سائنس اور ٹیکنالوجی

انسٹا گرام میں ری پوسٹس اور میپس سمیت 3 نئے فیچرز متعارف

انسٹا گرام میں صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

ان فیچرز کا بنیادی مقصد صارفین کو آن لائن کانٹیکٹس سے زیادہ جڑنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

میٹا کی جانب سے ان فیچر کا اعلان کیا گیا۔

ایک فیچر پبلک پوسٹس اور ریلز کو شیئر کرنے کے حوالے سے ہے، دوسرا دوستوں کے ساتھ انسٹا گرام میپ کی شکل میں لوکیشن شیئرنگ میں سہولت فراہم کرے گا جبکہ تیسرا نئی فرینڈز ٹیب پر مبنی ہے۔

 

پوسٹس اور ریلز کو شیئر کرنے والے فیچر کو ری پوسٹس کا نام دیا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین دیگر افراد کی پبلک ریلز اور فیڈ پوسٹس کو شیئر کرسکیں گے۔

پوسٹ کو سب سے پہلے پوسٹ کرنے والے فرد کو کریڈٹ ملے گا اور ری شیئرز پوسٹس ایک نئے ٹیب میں نظر آئیں گی۔

میٹا کے مطابق اب پوسٹس اور ریلز میں ایک نیا ری شیئر آئیکون بھی نظر آئے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ اس سے صارفین کو زیادہ افراد تک رسائی ملے گی کیونکہ ان کی پوسٹس ری پوسٹ ہوکر دیگر افراد کے فالوورز تک پہنچ سکیں گی۔

انسٹا گرام میں ایک نیا میپ فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس میپ میں آپ اپنی لاسٹ ایکٹیو لوکیشن کو شیئر کرسکیں گے جبکہ یہ تعین بھی کرسکیں گے کون آپ کی لوکیشن کو دیکھ سکتا ہے۔

اسی طرح یہ فیصلہ بھی کرسکیں گے کہ مخصوص مقامات کی لوکیشن شیئر نہ ہو۔

کمپنی کے مطابق صارفین جب مرضی لوکیشن شیئرنگ کو ڈس ایبل کرسکیں گے جبکہ ریلز، پوسٹس اور اسٹوریز کو بھی میپ کے ذریعے دیکھنا ممکن ہوگا۔

تیسرا فیچر نئی فرینڈز ٹیب کا ہے جو ریلز کے اوپر موجود ہوگی جس میں صارف کے کانٹیکٹس کے پبلک مواد کو دکھایا جائے گا۔

یہ فیچر پہلے محدود صارفین کو دستیاب تھا مگر اب اسے عالمی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker