پاکستان

پی ٹی اے کا ملک گیر سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کیلئے ایک ہی لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک گیر سیٹلائٹ انٹر نیٹ سروس کیلئے بڑا فیصلہ کر لیاہے ،  ملک گیر سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کیلئے ایک ہی لائسنس جاری کیا جائے گا،  سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی اجازت دینے کیلئے نیا لائسنس تیار کر لیا گیا۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کا لائسنس ٹیلی کام پالیسی 2015 کی روشنی میں تیارکیا گیا،  نئے لائسنس کے بعد سیٹلائٹ کمپنیوں کو اب لوکل لوپ لائسنس لینے کی ضرورت نہیں ہو گی،  سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کو پورے پاکستان کیلئے 14 کے بجائے اب 1 لائسنس ملے گا، لائسنس پی ایس اے آر بی کیساتھ رجسٹرڈ سیٹلائٹ کمپنیوں کو ہی جاری کیا جائے گا۔

اسٹارلنک نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 14 لوکل لوپ لائسنس اپلائی کر رکھے ہیں، اسٹارلنک کے پاس بھی 14 ایل ڈی آئی لائسنس کی بجائے ایک لائسنس  لینے کا آپشن ہوگا،  نئے لائسنس کے بعد بھی ایل ڈی آئی کمپنیوں کے پرانے لائنس برقرار رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker