پاکستانSind

منشیات فروشی میں ملوث بڑے نام پکڑے گئے،اگلی مہم گٹکا،ماوا پر ہوگی: آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل بڑے نام پکڑے گئے ہیں  اب صوبے بھر میں اگلی مہم گٹکا، ماوا تیار  اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ہوگی۔

 آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں  منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سےمتعلق جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر   ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل بڑے نام پکڑے گئے ہیں،  یہ ملزمان واٹس ایپ اور آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

 

 اجلاس میں آئی جی سندھ نے کہاکہ منشیات کے خلاف اقدامات سےجرائم میں کمی آئی ہے، آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات مافیا کے خلاف ایکشن سےگٹکا ماوا کی فروخت کے بڑھ جانےکاخطرہ ہے لہٰذا صوبے بھر میں اگلی مہم گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف ہوگی، ۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ فلاحی و سرکاری اداروں سےکراچی میں بحالی مراکز کے قیام کی درخواست کر رکھی ہے،  درخواست پر کام جاری ہے اور جلد ہی نتائج سامنے آئیں گے، کراچی میں منشیات کی لت میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے کسی بڑے ادارے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker