
کوئٹہ: بلوچستان گرینڈ الائنس اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج 8 اگست کو محکمہ خزانہ میں وزیر خزانہ میر شعیب جان نوشیروانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آر اے اور دیگر مطالبات کے حوالے سے تیار کردہ حتمی سفارشات پر دستخط کیے گئے۔
بعد ازاں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین میر شعیب جان نوشیروانی اور اقبال شاہ ان سفارشات کے ساتھ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ بلوچستان گرینڈ الائنس اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تفصیلی ملاقات آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔


