کھیلکرکٹ

پاک ویسٹ انڈیز میچ:کپتان رضوان نے پلیئر آف دی میچ حسن نواز سے کیا کہا تھا؟

ویسٹ انڈیز کے خلاف پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرکٹر حسن نواز نے کہا ہےکہ ان کی کوشش یہی تھی کہ اپنے ڈیبیو میچ کو یادگار بنانا ہے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ یہ میرا ڈیبیو میچ تھا اور میں نے کہا تھا کہ پلیئر آف دی میچ بن کر اسے یادگار بناتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کپتان محمد رضوان بیٹنگ کے دوران بھی کہتے رہے اور جاتے ہوئے بھی یہی کہا کہ آپ کا ڈیبیو میچ ہے اور میچ ختم کرنا ہے، مجھے اعتماد تھا کہ میں ہٹنگ کر لیتا ہوں، جس طرح پی ایس ایل میں میچز فنش کرتا رہا تو اسی چیز میں کامیابی ملی۔

حسن نواز کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے بال گرپ ہو رہا تھا اسی وجہ سے تھوڑا ٹائم لیا، حسین طلعت کے ساتھ یہی پلان بنایا تھا کہ  پارٹنرشپ کرنی ہے کیونکہ ہم بڑے ہٹ مار لیتے ہیں، اگر آخر تک جائیں گے تو آسانی سے میچ فنش کر لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک میں بھی اس طرح کی مشکل پچز پر کھیلے ہوئے ہیں، بابراعظم، رضوان اور سلمان علی آغا سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے بڑی اچھی بولنگ کی، ہم لوگوں سے مس فیلڈنگ ہوئی جس کا ویسٹ انڈیز نے فائدہ اٹھایا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھاکہ جیت کا کریڈٹ حسن نواز اور حسین طلعت کو جاتا ہے ، دونوں نے شاندار بیٹنگ کی جب کہ بولنگ میں بہتری کی گنجائش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker