انٹرنیشنل

غزہ: امداد کے منتظر فلسطین کے لیجنڈ فٹبالر سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں شہید

فلسطین کی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان سلیمان العبید المعروف ’ فلسطینی پیلے ‘ غزہ میں امداد کا انتظار کرتے کرتے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

العربیہ اردو کی ایک رپورٹ میں فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ’ افسوسناک واقعہ 3  روز قبل غزہ پٹی میں امدادی مرکز کے قریب پیش آیا جہاں سلیمان العبید امداد کے انتظار میں قطار میں کھڑے  تھے‘۔

رپورٹ کے مطابق اسی دوران قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں فلسطینی پیلے کہلائے جانے والے  فٹبالر شہید ہوگئے۔

سلیمان العبید کو میدان میں ان کی مہارت اور صلاحیتوں کے سبب برازیل کے لیجنڈ پیلے کے حوالے سے ’فلسطینی پیلے‘ کا لقب دیا گیا تھا، سلیمان نے اپنے کیرئیر کے دوران 100 سے زائد گول کیے۔

شہید سلمان العبید شادی شدہ تھے جنہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے اور3  بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے جاری غزہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک  808 فلسطینی کھلاڑی شہید ہوچکے ہیں جن میں 421 فٹ بالرز شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker