بزنس

اسٹیٹ بینک کا 14 اگست کو تعطیل کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 اگست پر تعطیل کا اعلان کردیا، مرکزی بینک سمیت تمام تجارتی بینکوں میں چھٹی ہوگی۔

پاکستانی قوم ہر سال 14 اگست کو یوم آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے اور عقیدت سے مناتی ہے، رواں سال وطن عزیز کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ کا جشن منایا جارہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 اگست کی مناسبت سے ملک بھر میں بینکوں کی تعطیل کا اعلان کردیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست بروز جمعرات کو اسٹیٹ بینک بند رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو تمام تجارتی بینکوں میں بھی تعطیل ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker