پاکستان
سانگھڑ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد

سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔
ایس ایس پی عابد بلوچ کے مطابق صحافی خاور حسین کی لاش گاڑی سے ملی ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہےکہ صحافی خاورحسین کا آبائی گھر سانگھڑ میں ہے، خاور حسین نے مبینہ طور پر فائر کرکے خودکشی کی ہے، متوفی کراچی میں نجی نیوز چینل سے منسلک تھا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صحافی خاور حسین کی غیرطبعی موت کا نوٹس لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ نے پولیس کے بہترین افسرکو تفتیش سونپنےکی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔



