پاکستان

اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گرگیا

اسلام آباد  ائیرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گرگیا۔

ذرائع کے مطابق تربیتی طیارہ گرنے سے  پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد سےکراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، دوران روانگی طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارہ گراؤنڈ کردیا گیا۔

واقعے کے بعد کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں پی اے 207، 208 منسوخ کر دی گئیں۔

ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق اسلام اباد ائیرپورٹ سے کراچی روانگی کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرایا، پائلٹ نے روانگی روک کر طیارے کو ٹیکسی وے پر موڑ دیا، پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس اے 320 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا، مزید معائنہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker