Sind
سندھ حکومت کا کل کراچی میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کل کراچی میں اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ کل ممکنہ بارشوں کے باعث شہر کے اسکول بند رہیں گے۔
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا بھی کہنا ہے کہ کل کراچی میں نجی اور سرکاری اسکولز بند رہیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران حکومت کی پوری مشینری فعال ہے، نکاسی آب کا کام جاری ہے، عوام کی جان اور حفاظت سب سے مقدم ہے، شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔



