کھیلکرکٹ

پی سی بی نے اسکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)  نے ا سکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا۔

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر سے 39 اضلاع کے 400 سے زائد اسکولز میں پی سی بی کے 60 سے زیادہ کوچز ٹرائلز لیں گے۔

جس کے بعد 400 سے زائدا سکولز کے درمیان اگلے ماہ 40  اوورز فی اننگز کا ون ڈے ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔

ایونٹ کی100  بہترین ٹیمیں Weekend اسکولز لیگ کھیلیں گی ، جس کی چیمپئن ٹیم بیرون ملک کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق اس  ٹورنامنٹ کے ٹاپ پرفارمر پی سی بی انڈر 15 اور انڈر 17 ٹورنامنٹس میں بھی شرکت کریں گے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ اسکولز  ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی ساری فنڈنگ پی سی بی کرے گا، اس پروگرام سے بچے تعلیم کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی ملک بھر میں 168 اسکول گراؤنڈ آباد کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker