پاکستان
رحیم یار خان : مسافر بس اور ریسکیو ایمبولینس میں تصادم حادثے میں 4 ریسکیو اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق،3 زخمی

رحیم یار خان میں کوٹسمابہ کے قریب مسافر بس ریسکیو ایمبولینس میں تصادم حادثے میں 4 ریسکیو اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق،3 زخمی
ریسکیو کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل رحمان کے مطابق حادثہ مسافر بس کے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کے دوران پیش آیا ریسکیو اہلکار خانپور سے میٹینگ کیلئے رحیم یار خان آرہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ریسکیو اہلکار، عدیل غفار، شاہد رزاق ، فرہاد، محمد احمد، اور راہ گیر اللہ دتہ سمیت 6 افراد کے نام شامل ہیں شہید ریسکیو اہلکاروں اور مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا



