بلوچستانQuetta

وزیراعلیٰ بلوچستان اور برطانوی ہائی کمشنر میں سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ بلوچستان سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے جس میں سی ٹی ڈی پولیس کی استعداد کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

سرفراز بگٹی اور جین میریٹ کی ملاقات میں دو طرفہ تعاون، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، گڈ گورننس، امن و امان کی بہتری، تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات اور صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک غیر معمولی چیلنج ہے اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بلوچستان میں پہلا کلائمٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ گورننس کی بہتری اور شفافیت کے فروغ کے لیے مسلسل اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ترقیاتی بجٹ سے 14 ارب روپے کی بچت کی گئی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گڈ گورننس کے قیام اور صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا، ملاقات میں سی ٹی ڈی پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker