انٹرنیشنل

باقی سب کو دو اور مجھے ایک لڈو کیوں دیا؟ غصے سے بھرے شخص نے وزیراعلیٰ ہیلپ لائن پر شکایت کردی

بھارت میں ایک شخص نے چھوٹی سی بات پر وزیراعلیٰ ہیلپ لائن پر شکایت کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں بھارت کی یوم آزادی کی مناسبت سے گرام پنچایت بھون میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں  کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انتظامیہ کی جانب سے تقریب میں شریک ہونے والے ہر شخص کو 2 لڈو دیے گئے لیکن کملیش خوشواہا نامی شہری کے ساتھ ایسا نہ ہوا بلکہ  اسے 2 کے بجائے صرف ایک لڈو ہی دیا گیا۔

کملیش نے 2 لڈو کا تقاضہ کیا  لیکن اسے منع کردیا گیا جس پر وہ غصے میں آگیا اور اسی دوران وزیراعلیٰ ہیلپ لائن پر شکایت کرڈالی۔

تحریری شکایت میں کملیش  نے لکھا کہ آزادی کے موقع پر پنچایت مٹھائیوں کی تقسیم درست طریقے سے کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس معاملے پر کارروائی کی جانی چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنچایت کے سیکرٹری نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہری باہر سڑک پر کھڑا تھا، اسے ایک لڈو دیا گیا لیکن اس نے  2  پر اصرار کیا اور انکار پر اس نے شکایت درج کروا دی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ کملیش کی شکایت پر پنچایت نے اسے ایک کلو مٹھائی خرید کردینے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker