بلوچستان
کوئٹہ : خنجر کے وار سے ایک شخص کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

کوئٹہ: خنجر کے وار سے ایک شخص کو بے دردی سے قتل کردیا گیا
کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے کیچی بیگ، چکی شاہوانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو خنجر کے وار کر کے قتل کردیا پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا جب حملہ آوروں نے مقتول کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نزیر احمد محمد شہی کے نام سے ہوئی ہے واقعے کے فوراً بعد لاش کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی متوقع ہے پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



