
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صفا کوئٹہ اینٹی گریٹڈ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا اجلاس
کوئٹہ کی صفائی ستھرائی و خوبصورتی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ
کوئٹہ کے 84 وارڈز سے روزانہ ایک ہزار ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے، بریفنگ
اب تک شہر سے 2 لاکھ 81 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے، بریفنگ
شہر کے 18 نالوں کی صفائی مکمل کی گئی ہے، بریفنگ
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صفا کوئٹہ اینٹی گریٹڈ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت
پلاسٹک بیگز پر پابندی سے ماحول کو محفوظ اور شہر کو صاف بنانے میں مدد ملے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
حکومت کے اقدامات کی کامیابی عوامی تعاون سے مشروط ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پلاسٹک بیگز کے متبادل ماحول دوست تھیلے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ ماحولیاتی بہتری کا ماڈل شہر بنے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی



