پاکستان

مون سون کے 8 ویں اسپیل کا آغاز ، 7 اسپیلز میں کتنی اموات ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری

ملک بھر میں  آج سے مون سون کا 8 واں  اسپیل شروع  ہو رہا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج سے مون سون کا 8 واں اسپیل آرہا ہے،  اب تک اثر انداز ہوئے 7 اسپیلز سے ملک بھر میں800 اموات ہوئیں جبکہ 1088 زخمی ہوئے۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں 7500 گلیشیئرز ہیں،  درجہ حرارت 2 ڈگری بڑھا تو اگلے 52 برسوں میں 65 فیصد گلیشیئرز پگھل جائیں گے۔

 

دوران بریفنگ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کا کہنا تھا  لگتا ہے این ڈی ایم اے کی تیاری صرف اس بات کی ہوتی ہے کہ لاشیں کیسے نکالنی ہیں، روڈ کیسے بنانے ہیں؟ این ڈی ایم اے تو یہ بتائےکہ آئندہ تباہی سے کیسے بچا جائے۔

اس موقع پر  رکن کمیٹی ثناء اللہ مستی خیل  نے کہا کہ سنا ہے ارلی وارننگ سسٹم کی فارن فنڈنگ کے پیسے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈال دیے گئے ہیں ، اختیار ہو تو وہ ایسا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹوا دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker