بزنس
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے معمولی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں1 روپے 57 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔



