بھارت نے بغیر اطلاع دیے 3 جگہوں سے پانی چھوڑدیا، صورت حال خراب ہونے کا خدشہ

بھارتی آبی جارحیت جاری ہے، بھارت نے بغیر اطلاع دیے سلال ڈیم، ننگل ڈیم اور ہریکے بیراج سے دریاؤں میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے، یہ پانی دریائے چناب اور ستلج میں آئے گا، جس سے پاکستان میں گنڈا سنگھ والا اور دیگر مقامات پر صورت حال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے بغیر اطلاع ایک بار پھر 3 جگہوں سے دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا ہے، جس سے پنجاب میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سلال ڈیم، ننگل ڈیم اور ہریکے بیراج سے مزید پانی چھوڑا گیا ہے، جس کے بعد سلال ڈیم سے دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلہ آئے گا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سرکاری ذرائع سے آج ستلج میں ہریکے کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ ملی تھی لیکن دیگر مقامات پر پانی چھوڑنے کی اطلاع نہیں دی گئی۔



