صحت

پاکستان میں سیلاب کے باعث وبائی امراض میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

پاکستان میں سیلاب کے باعث وبائی امراض میں اضافہ ہوگیا۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب کے بعد ڈینگی کے کیسز میں 41 فیصد اور ملیریا میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں ہیضہ پھیل رہا ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں خارش، جلدی امراض، سانپ اور کتوں کے کاٹنے کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔

 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں درجنوں اسپتال تباہ یا انہیں شدید نقصان ہوا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کا صحت کا نظام وباؤں کے بوجھ تلے دب سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker