انٹرنیشنل
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق خبروں کو ‘فیک نیوز’ قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق پھیلنے والی خبروں کو ‘فیک نیوز’ قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کئی پریس کانفرنسز کیں اور انٹرویوز دیے، سب کو معلوم ہے کہ لیبر ڈے ویک اینڈ میں اپنے کلب میں سرگرم رہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صرف دو دن میڈیا سے دور رہنے پر ایسی خبریں پھیلانا میڈیا کی کمزور ساکھ کو ظاہر کرتا ہے۔
امریکی صدر کی سوشل میڈیا پر غیر حاضری اور حالیہ دنوں میں کسی عوامی تقریب یا پریس کانفرنس میں عدم شرکت نے افواہوں کو تقویت دی، ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہیں۔



