پاکستان

ملتان: ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج نا ہونے کا انکشاف

ملتان کے مقام پر دریاؤں میں پانی کا کیوسک جانچنے کا گیج نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ انجینئرمحکمہ انہار نے انکشاف کیا کہ ہیڈ محمد والا پل اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج ہی نہیں ہے، ملتان سے گزرنے والے ریلے کا بہاؤ اندازے سے بتایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان کے دریاؤں پر صرف پانی کی بلندی ناپنے کی سہولت دستیاب ہے، کئی دہائیوں سے اسی سسٹم کے تحت پانی کا بہاؤ بتایا جارہا ہے جب کہ ہیڈ تریموں کے بعد ہیڈ پنجند پر کیوسک جانچنے کا گیج ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب کے سیلاب کے باعث موضع نواب پور کی درجنوں بستیاں زیر آب آگئی جب کہ پانی نے بستی نواب پور میں ہرطرف تباہی مچادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بستی کے گھروں اوردکانوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا تاہم نواب پور کے مکین پہلے ہی گھرخالی کرچکے تھے جس سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker