پاکستان

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کا کیس، ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کیس  میں گرفتار  ملزمان  کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔

 راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس دوران گرفتار ملزمان  راجہ سرفراز اور چوہدری نوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت جج نے ملزمان راجہ سرفراز اور چوہدری  نوید کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بعد ازاں صحافی نے علیمہ خان، نعیم پنجوتھہ اور 40 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker